این اے 129 میں مخالفین کے تمام اقدامات کے باوجود عوام ساری عمران خان کے ساتھ ہے، حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این اے 129 میں عوام کے خوف کے باعث انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریزائیڈنگ افسران کو مدعو کر کے دھمکیاں دی گئی ہیں۔ 51 پولنگ اسٹیشن آبادیوں سے کئی کلو میٹر دور منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی جم کا قیام
انتظامی اقدامات کی تفصیل
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک علاقے کے ووٹ دوسرے علاقوں کے پولنگ سٹیشنز میں منتقل کئے گئے۔ پولیس کی نگرانی میں تحریک انصاف کی پبلسٹی اتارنا اور مزدور گرفتار کرنا تک شامل ہیں۔ مقامی رہنماؤں کو فون پر دھمکیاں دی گئیں اور ارسلان ظہیر کی انتخابی مہم چلانے سے منع کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کا دفتر حلقے سے مزید دور منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ایک ٹاؤٹ کو جعلی تحریک انصاف کا امیدوار بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود عوام ساری عمران خان کے ساتھ ہے۔
حسن اتفاق
حماد اظہر نے مزید لکھا کہ کیا حسن اتفاق ہے کہ این اے 129 میں ن لیگ کا امیدوار لیسکو کا چیئرمین ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے بے شمار پریزائیڈنگ افسران بھی اسی محکمے سے لئے گئے ہیں۔ جس کے دستاویز بھی انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کئے۔
???? این اے 129 میں عوام کے خوف کے باعث انتظامیہ کے اقدامات:
- وزیراعلی ہاؤس میں پریزائیڈنگ افسران کو مدعو کر کے دھمکیاں
- 51 پولنگ اسٹیشن آبادیوں سے کئی کلو میٹر دور منتقل۔
- ایک علاقے کے ووٹ دوسرے علاقوں کے پولنگ سٹیشنز میں منتقل۔
- پولیس کی نگرانی میں تحریک انصاف کی پبلسٹی… https://t.co/iamQxhYo2Y— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 20, 2025








