لاہور، سموگ سے روزانہ 2 ہزار سے زیادہ افراد ہسپتال پہنچنے لگے
فضائی آلودگی کا بڑھتا ہوا مسئلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے شہریوں کی صحت بُری طرح متاثر کر دی ہے۔ خشک کھانسی، سانس میں رکاوٹ، نمونیا، سینے کے انفیکشن، آنکھوں میں جلن اور جلدی بیماریوں کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دل کے مریض اور دمہ کے شکار افراد بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں آل پارٹیز امن جرگہ کے انعقاد پر اسپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں،صحافی حامدمیر
ہسپتالوں پر دباؤ
مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھ چکا ہے۔ صرف پچھلے ایک ماہ میں شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں چیسٹ انفیکشن اور نمونیا کے 60 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ ہزاروں افراد خود علاج یا نجی کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔
صحت سے متعلق مشورے
ماہرین صحت کے مطابق بچے اور بزرگ گرم کپڑوں کا خاص خیال رکھیں، جبکہ کمزور مدافعت والے افراد مناسب خوراک، خشک میوہ جات اور قہوہ کا استعمال بڑھائیں۔








