وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بار بار عمران خان سے ملاقات سے روکنا نقصان دہ اور خیبرپختونخوا کی عوام کی جانب سے ری ایکشن آرہا ہے،رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک
شاہد خٹک کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بار بار عمران خان سے ملاقات سے روکنا ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، خیبرپختونخوا کی عوام کی جانب سے اس کا ری ایکشن آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بیوی زیادہ کمانے لگے تو مرد اداس کیوں ہوجاتے ہیں؟
عمران خان کی قیادت کی تعریف
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو سنبھالا، جبکہ سابق منسٹر خود کہہ چکے تھے کہ ہم نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں۔ عمران خان نے کووڈ کے دوران ملک کی معیشت کو بہتر بنایا اور روزگار میں اضافہ کیا۔ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے تمام عالمی رپورٹس مثبت تھیں۔ عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ امن بحال ہوا اور سیاحت میں اضافہ ہوا۔
وزیراعلیٰ کی حرکت پر تشویش
اس لیے وزیراعلی سہیل آفریدی اپنے قابل قائد سے رہنمائی ضرور حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بار بار عمران خان صاحب سے ملاقات سے روکنا ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا خیبرپختونخوا کی عوام کی جانب سے اس کا ری ایکشن آرہا ہے۔
عمران خان صاحب نے اپنے دور حکومت میں اس معیشت کو سنبھالا جب سابق منسٹر خود کہہ رہا تھا کہ ہم وہ بارودی سرنگیں کھود کر گئے ہیں… pic.twitter.com/nqQkNXyDoa
— PTI (@PTIofficial) November 20, 2025








