آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتوں کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جارہا، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ
ملاقات کی اجازت کی عدم فراہمی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آج پھر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالتوں کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف کا انکشاف
قانون و آئین کی بالادستی کا سوال
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر بتایا جا رہا ہے کہ یہاں نہ عدالت کا حکم مانا جائے گا اور نہ ہی پاکستان کا آئین و قانون۔ آج ساتویں دفعہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو واپس بھجوایا گیا ہے۔ کیا کبھی نواز یا زرداری کی فیملی یا رفقا کے ساتھ ایسا ہوا؟
نعیم حیدر پنجوتھہ کی ٹویٹ
آج پھر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، عدالتوں کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جا رہا اور بتایا جا رہا ہے کہ یہاں نہ عدالت کا حکم مانے جاۓ گا نا پاکستان کا آئین و قانون مانے جاۓ گا ، آج ساتویں دفعہ ایک صوبے کے وزیراعلی کو واپس بھجوایا گیا ہے ، کبھی نواز یا زرداری کی فیملی یا رفقا کے ساتھ…
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) November 20, 2025








