10 ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن لینے والا طالبعلم ایک دن کے لیے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا
طالبعلم کا وزارت تعلیم کا ایک دن کا سفر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 10 ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن لینے والا طالبعلم ایک دن کے لیے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے عہدے کا چارج ایک دن کے لیے ایک طالبعلم کو سونپ دیا۔ ننکانہ صاحب کے رہائشی ابوذر نے 10ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی مکمل ختم
وزیر تعلیم کے دفتر میں ابوذر کا استقبال
ایک دن کا وزیر تعلیم ابوذر سرکاری گاڑی پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو سرکاری افسروں نے بھرپور استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو امریکی صدر نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا، ملیحہ لودھی
سرکاری امور میں مشاورت
ابوذر نے متعدد سرکاری امور نمٹائے، ان کے زیرِ صدارت تعلیم سے متعلق مختلف اجلاس بھی ہوئے۔طالبعلم وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات اور اسکولوں میں سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا، این ڈی ایم اے
وزیر تعلیم کی ہدایات اور مشاورت
اس دوران ایک دن کے وزیر نے افسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔ ایک دن کے وزیر تعلیم ابوذر نے اجلاس میں اسکالرشپ اسکیم، غریب بچوں کی فیس معافی، اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر مشاورت بھی کی۔
میڈیا کو بریفنگ
طالب علم وزیر تعلیم پنجاب نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بریفنگ بھی دی۔ ابوذر کا کہنا تھا کہ محکمے کو چلانا آسان نہیں، بہت ذمے داری والا کام ہے۔








