لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
موبائل فون استعمال پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا
پابندی کا اطلاق
پابندی کا اطلاق تمام اسکولوں پر ہوگا، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
عملدرآمد کی ہدایات
ہم نیوز کےمطابق مراسلے میں کہا گیا کہ فوری طور پر اسکولوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے اور طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔
شخصیت سازی کی سرگرمیاں
تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں، یہ مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔








