پنجاب کا ہر بچہ مسکرائے گا، صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

مستقبل میں بچوں کی اہمیت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لئے ہے۔ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ”ڈان 3” میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا نام سامنے آگیا

ورلڈ چِلڈرن ڈے کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شدید گرمی، آج ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ

بچوں کی زندگیوں کی بچت

چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں گئی ہیں۔ ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم اسکول قائم کر دیا گیا ہے، جس کا جلد افتتاح ہوگا۔ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی، استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کررہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوائی کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتے تھے، دادا جان نے مسلمانوں کو فوری پاکستان جانے کیلئے آمادہ کیا،گاؤں کے لوگ سکھوں کے احسان مند تھے

بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضاء، ہیرنگ ایڈز، اور ویل چیئرز فراہم کر رہے ہیں۔ کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی۔

خوابوں کی تعبیر

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا، مسکرائے گا، ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...