وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
قومی ایئرلائن کی نجکاری کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 5جی کی دوڑ میں پیچھے کیوں؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ سامنے آگئی
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ لیکر جانیوالی خواتین پارلیمینٹرین کو اختر مینگل نے کیا جواب دیا ۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بزنس پلان کی وضاحت
اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی۔ اس وقت قومی ایئر لائن کی 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کی جا رہی ہے، بزنس پلان کے تحت 2029 تک قومی ایئرلائن کی سروسز 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
وزیراعظم کی ہدایات
وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے قومی ایئر لائن کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پروازوں کی بروقت روانگی
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔








