وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی پر اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ارشد ندیم کی کامیابی کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم کا ہر سنہری میڈل محض اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان اور وقار ہے۔ پاکستان کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کا کردار ہمیشہ سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا۔








