بے وفائی بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، اہلیہ سنیتا آہوجا

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا درد بھرا بیان

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی بے وفائی اور جذبات سے کھیلنا بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور محبت میں ملنے والی بے وفائی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اپنی 38 سالہ ازدواجی زندگی اور دباؤ پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا

محبت اور بے وفائی

ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ ’جب کسی شخص سے محبت کی جائے تو دھوکا نہیں دینا چاہیے یہ غلط ہے اور میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں گووندا سے آخری سانس تک غیر مشروط محبت کروں گی اور اگر مجھے دھوکا ملا یا جذبات سے کھیلا گیا تب بھی تکلیف برداشت کرلوں گی جبکہ یہ کبھی کبھی ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ سنیتا نے کہا کہ جب محبت کی جائے تو پھر جذباتی یا جسمانی بے وفائی اور دھوکے بازی نہیں کرنی چاہیے، ہمارے ماں باپ نے تو بے وفائی نہیں سکھائی اور آج کل جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تاریک دور ہے۔

ہیرو کی بیوی ہونے کے چیلنجز

انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اور بالخصوص ہیرو کی بیوی ہونا کوئی آسان کام نہیں، مجھے 38 سال بعد اب یہ بات سمجھ آئی کہ ہیرو کی بیوی کا دل پتھر کا ہونا چاہیے اور جوانی کی طرح جذباتی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اُس وقت محبت ایسی سوار ہوتی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا۔ سنیتا کے مطابق ازدواجی زندگی میں ہم دونوں نے غلطیاں کیں اور پھر عمر کے ساتھ ان پر قابو پالیا، میرا خیال ہے کہ بچوں کے بعد تو خود پر اور بھی زیادہ قابو رکھنا چاہیے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...