پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی
نیلامی کی تاریخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آئندہ سال 6 جنوری کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد، سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری، عبادت گاہوں کے اطراف گشت، ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز مزید مؤثر بنانے کا حکم
توسیع کا سنگِ میل
جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا اور اب پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ممکنہ فرنچائزز کے نام
دو نئی ممکنہ فرنچائزز کے لیے فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھچی کینال پنجاب سے بلوچستان تک ترقی اور خوشحالی کا سفر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب
نیلامی کی شرائط
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی اور صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔
سی ای او پی ایس ایل کا تبصرہ
اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔








