فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شادی سے چند روز قبل دولہا ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا، لوگ تماشہ دیکھتے رہے، پہلے موٹرسائیکل سے ٹکر پھر گاڑی سے کچل ڈالا۔
دھماکے کے اثرات
بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ریسکیو ٹیم کو خود ریسکیو کی ضرورت پڑگئی۔
امدادی کارروائیاں
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اب تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 10 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگ موسیٰ کو بشریٰ کا بیٹا کیوں کہہ رہے ہیں وہ خاور مانیکا کا بیٹا ہے : مریم ریاض وٹو
جائے وقوعہ کی صورتحال
ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کی نگرانی
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔








