بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
حملے کی تفصیلات
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتولین کی شناخت
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








