لاہور ہائی کورٹ کی سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیلا گنبد پراجیکٹ میں تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کو خوش آئند قرار دیا، عدالت نے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر خریدنے والے مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے۔
درخواستوں کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گینگسٹر کی دھمکیاں: سلمان خان نئے پراجیکٹس کے لیے بھارت سے کہاں جا رہے ہیں؟
ایئر کوالٹی انڈیکس
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور میں اس وقت سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہو رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک ہے، سڑکوں پر ابھی بھی دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے
محکمہ ماحولیات کی ذمہ داری
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ ماحولیات کے سینئر آفیسرز سڑکوں پر کھڑے نظر آنے چاہیے۔ آپ جب سڑکوں پر نظر آئیں گے تو لوگ خود احتیاط کریں گے، لاہور میں ابھی بھی بہت سے تعمیراتی کام جاری ہیں، تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گرد ہی گرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دل توڑنے والا منظر اور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گر گیا تھا۔
اینٹی سموگ کی ناکامی
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اینٹی سموگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے اگر اتنی ہی گرد پھر آنی ہے، اس چیز کو روکنا پڑے گا، ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں پر اپنا کام مکمل کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور پرتگال بزنس کونسل شارجہ کا B2B اجلاس
آئندہ سماعت پر رپورٹس
عدالت نے واسا کے میٹرز کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسکو کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کی عالمی فورم میں نمائندگی
درختوں کا کٹاؤ
سرکاری وکیل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کنٹونمنٹ ایریاز میں بغیر اجازت کے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر کا 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
ییلو لائن پروجیکٹ کا عزم
پی ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ ییلو لائن پروجیکٹ میں مجھے کنسٹلنٹ رکھا گیا تو میں نے صاف کہا تھا کہ کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا، میں نے ڈی جی کو بھی کہا تھا کہ آپ نے اگر درخت کاٹنے کی منظوری دی تو میں استعفی دے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، والدین کو عمر قید کی سزا
اصولوں کی پاسداری
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت زبردست بات ہے انسان کو اپنے اصولوں کا پکا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لاپتا ہونے والی 48 سالہ سکھ یاتری خاتون سربجیت کور کا معاملہ حل ہو گیا
ایل ڈی اے کی سڑکوں کی بحالی
دوران سماعت لاہور میں ایل ڈی اے کے سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہر میں سڑکوں کی بحالی کے 62 منصوبے جاری ہیں، 27 منصوبے تاحال واسا نے ایل ڈی اے کے حوالے نہیں کئے، جبکہ 35 منصوبے واسا نے مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالے کر دیئے ہیں۔
کارروائی کی معطلی
لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لیں۔








