لاہور ؛چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ، چیئرمین امن کمیٹی جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے چوہنگ علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین امن کمیٹی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق اقبال گجر واک کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے کہ ملزموں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اقبال گجر کے قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔








