ایل ڈی اے نے سیاسی سرگرمی پر پیپلز پارٹی لاہور آفس کو 8 لاکھ 74 ہزار کا نوٹس بھیج دیا

پیپلز پارٹی کا حکومتی اداروں پر الزام

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اداروں پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بیوروکریسی سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹریفک پولیس پارٹی کی ٹرانسپورٹ پر لگی فلیکسز کو زبردستی اتروا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے۔ اگر 24گھنٹے میں مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل میر، مجید غوری نے جوہر ٹاؤن آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس ایڈوکیٹ کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رم فاروق، عزیز عباسی، شہباز درانی اور اللہ دتہ وٹو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستان-چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار

پیپلز پارٹی کی اتحاد کی وکالت

فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ہے اور ہم اپنی قیادت کی ہدایت پر اس اتحاد کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ ہم وزیر اعظم شہباز شریف سے کہنا چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کے خلاف بیوروکریسی سازش کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او لاہور کے متعلق تحقیقات کرائی جائیں، لاہور انتظامیہ پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر روک ٹوک کرتی ہے۔ مجید غوری کو فون کر کے پیپلز پارٹی کی ممبر سازی مہم روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ لاہور میں جگہ جگہ (ن) لیگ کے دفاتر ہیں، وہ اس مہم میں شامل نہیں ہو سکتی، سی ٹی او اور ایل ڈی اے کی بدنیتی اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے 80ایچ ماڈل ٹاؤن کو کوئی جرمانہ یا نوٹس نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریب پر 80 پونڈ کا خصوصی کیک توجہ کا مرکز بن گیا

انتظامی کارروائیاں اور قانونی مطالبات

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے (ن) لیگ کا نام استعمال کر کے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ ہم کسی سرکاری دفتر پر نہیں اپنی پراپرٹی پر اشتہارات لگاتے ہیں، اگر 24گھنٹے میں یہ مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ٹی او کے خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کروائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور انتظامیہ کو فوری معطل کر کے تحقیقات کرائیں۔

سیاسی سرگرمیوں کے حقوق

پیپلز لائرز فورم لاہور ڈویژن کے صدر شاہد عباس ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارے ورکروں کے حوصلے ایسی حرکتوں سے پست نہیں کیے جا سکتے، ہمیں حق حاصل ہے کہ بطور پاکستانی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 16 کے تحت ہم اپنے دفتر، گھر اور گاڑی پر پارٹی کا جھنڈا اور بینرز لگا سکتے ہیں۔ سیاسی انتقامی کارروائی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ سبط حسن نے کہا کہ بار بار پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب کی بیوروکریسی ہوش کے ناخن لے، ٹھیک نہ ہوئے تو دھرنا دیں گے۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...