سشمیتا سین نے دل کی سرجری سے پہلے بے ہوشی کا انجیکشن کیوں نہیں لگوایا؟
سشمیتا سین کا دل کی سرجری کا تجربہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے دل کی سرجری سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن نہیں لگوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے عید الاتحاد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد، امجد محمود چوہدری کی خصوصی شرکت
دل کی سرجری کے دوران بے ہوش نہ ہونے کا فیصلہ
سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے دل کی سرجری کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں دل کی سرجری سے پہلے بہت بے چین تھی اور میں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ میں اس آپریشن کے دوران بے ہوش نہیں ہونا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی
آپریشن کے دوران کیسا محسوس ہوا؟
اداکارہ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہوش میں رہ کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھنا تکلیف دہ تھا لیکن بے ہوش ہو کر اس آپریشن کے طریقے کار سے لاعلم رہنا زیادہ خوفناک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خون کی قلت بڑا مسئلہ، شہری عطیہ کریں: وزیراعظم کی اپیل
ڈاکٹرز سے بات چیت کا تجربہ
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں سرجری کے دوران ڈاکٹرز سے بات بھی کرتی رہی اور ڈاکٹرز کو سرجری جلدی مکمل کرنے کو کہا، میں شوٹنگ کے لیے جلدی واپس جانا چاہتی تھی کیونکہ جے پور میں پوری ٹیم میرا انتظار کر رہی تھی۔
دل کی سرجری کے بعد کی حالت
واضح رہے کہ سشمیتا سین کو 2023ء میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا۔ دل کی سرجری ہونے کے فوراً بعد ہی اداکارہ نے اپنا کام دوبارہ شروع کردیا تھا۔








