پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں کمی متوقع
پنجاب میں شوگر ملز کا کرشنگ کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن اور ایکشن کے بعد صوبے کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
کرشنگ اور گنا خریداری کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کین کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور کی باقی 12 ملوں نے کسانوں سے گنا خریداری اور کرشنگ شروع کر دی، چینی کی بازار میں نئی سپلائی آنے سے نرخوں میں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اہداف حاصل ہونے تک حملے نہیں رکیں گے: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
چینی کی فراوانی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس، وسیع مینڈیٹ سونپ دیا گیا
حکومت کی کارروائی اور ملز کی ذمہ داریاں
واضح رہے کہ قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
کسانوں کے حقوق کی حفاظت
دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کر کے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔








