بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مشرقی بھارت میں بھی جھٹکے محسوس
زلزلے کے جھٹکے بنگلا دیش میں محسوس کیے گئے
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا
دارالحکومت اور دیگر شہر متاثر
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
زلزلے کی تفصیلات
بنگلادیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ بنگلادیش میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔








