بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مشرقی بھارت میں بھی جھٹکے محسوس
زلزلے کے جھٹکے بنگلا دیش میں محسوس کیے گئے
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ممکنہ وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل کردی
دارالحکومت اور دیگر شہر متاثر
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ کولکتہ سمیت مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور بارش کے سبب قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پی ڈی ایم اے کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
زلزلے کی تفصیلات
بنگلادیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ بنگلادیش میں زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔







