غیر معیاری سروس، 5 سال میں ٹیلی کام کمپنیوں پر 68.9 ملین کے جرمانے کیے گئے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی کاروائیاں
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ۳ روزہ سوگ کا اعلان
ٹیلی کام نیٹ ورک کی صورتحال
دستاویز کے مطابق ملک بھر میں 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں۔ طویل لوڈشیڈنگ، رائٹ آف وے مسائل، محدود تجارتی بجلی کی رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کے باعث نیٹ ورک متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے۔ آپریٹرز کے دعوں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی۔
یہ بھی پڑھیں: 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا عبد الغفور حیدری
شکایات اور ان کے حل
پی ٹی اے کو پہلی ششماہی میں سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد شکایات حل کی گئیں۔ پچھلے 5 سال کے دوران، ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس کے باعث 68.9 ملین جرمانے عائد کیے گئے، اور اس دوران 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔
آپریشنز کے خلاف کارروائیاں
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سروس کے معیار کی غیر تعمیل پر آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شکایات کے فوری حل کے لئے اسٹیک ہولڈرز کم سروس والے مقامات کی نشاندہی کریں۔








