امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی قیادت کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
امریکی کانگریس کا مریم نواز کے اقدامات کا اعتراف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نامعلوم شخص ہاسٹل میں موجود لڑکی کے کمرے میں گھس کر زیادتی کے بعد الماری سے 2500 روپے لے کر فرار ہوگیا
جنوبی ایشیا میں مثال قرار دینا
روزنامہ جنگ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
جدید بھٹہ نظام کی تعریف
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا ہے، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کا پُرکشش موقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ میرے انٹیریئر ڈیزائنر بن سکتے ہیں؟
عالمی ذمہ داریوں کی تکمیل
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ بھٹوں سے جبری مشقت ختم کر کے عالمی ذمہ داری پوری کی، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا کہ پنجاب اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔
مریم نواز کی محنت اور ذمہ داری
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کی محنت اور ذمہ داری کے سبب دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں، مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔








