حسینہ عالم کا تاج میکسیکو کی فاطمہ کے سر سج گیا
مس یونیورس 2025 کی جیت
بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مقابلہ حسن میں میکسیکو کی حسینہ فاطمہ بوش نے تنازعات و دباؤ کے باوجود جیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈ میں خاتون کی ہاتھ، پاؤں بندھی لاش برآمد
تاج کی تقریب
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرکے حسینہ عالم کا تاج پہن لیا۔ انہیں گزشتہ سال کی فاتح ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر تھیلوِگ نے تاج پہنایا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا نارووال جیل کا دورہ
مقابلے کے نتائج
میزبان ملک تھائی لینڈ کی نمائندگی کرنے والی وینا پروینر سنگھ کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا، جبکہ وینزویلا کی اسٹیفنی اباسالی، فلپائن کی آتھیسا مانیلو اور آئیوری کوسٹ کی اولیویا یاسے ٹاپ 5 میں شامل رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی قونصل جنرل کا جیوفیک ہسپتال لاہور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی
پہلا مقدمہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ اس سال کا مقابلہ حسن آغاز سے ہی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پہلے میکسیکو کی فاطمہ بوش لائیو اسٹریمڈ میٹنگ کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر کی سرِعام سرزنش کا نشانہ بنیں، جس کے بعد مقابلہ حسن میں شریک متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے متھن چکرورتی کے بیٹے کی کس طرح مالی مدد کی؟ حیران کن انکشاف
مخلص امیدوار کی حیثیت
اس واقعہ کے بعد 25 سالہ فاطمہ بوش مداحوں کی پسندیدہ امیدوار کے طور پر ابھری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا
ججز کے استعفے
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد جہمے کو ہونے والے فائنل سے قبل مس یونیورس مقابلے کے دو ججز نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پوڈکاسٹرز اور میڈیا مجھ پر الزامات لگانے والی لڑکیوں کو اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی سچائی نہیں،رجب بٹ
شرکت کرنے والے ممالک
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 120 ممالک کی نمائندہ خواتین نے مقابلے حسن میں حصہ لیا، جن میں فلسطین سے ندین ایوب اور اماراتی مریم محمد پہلی بار مقابلے کے میدان میں اُتریں۔ روما ریاض نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر ہسپتال پر حملوں کی شدید مذمت
انسانی خدمات
واضح رہے کہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو سے حاصل کر رکھی ہے۔
ماضی کی کامیابی
انہوں نے ستمبر 2025 میں مس میکسکیو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔








