اطلاعات ہیں بشری بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے، شیرافضل مروت

بشری بی بی کی رہائی کی پیشکش

اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پہلے کی پیشکشیں اور انکار

انٹرویو میں شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی، مگر بانی اور بشری بی بی نے انکار کیا تھا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور با اختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر خواجہ شاہد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

سہیل آفریدی کی صورتحال

انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں اور جو حکم بانی دیں گے، وہ اس پر من وعن عمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفر کرنے کے اختیارات ہیں۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 7 مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے، مگر پھر بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ان کی نظر میں اب سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل نہیں آنا چاہیے کیونکہ بار بار روکنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے منصب کی بے توقیری ہو رہی ہے۔

سیاسی خدشات اور الیکشن کمیشن

شیرافضل مروت نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سہیل آفریدی کو ہٹانے کیلئے نیا طریقہ ایجاد کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج تک انتخابات میں تاخیر سے متعلق وضاحت نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں پہلے ڈرامے ہوئے، اسی لئے خدشے کے پیش نظر وارننگ ضروری تھی۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف فریق ہے، کون ان پر اعتماد کرے گا؟ خیبر پختونخوا میں میرے خلاف بھی سیاسی کیسز ہیں جو ابھی تک ختم نہیں کیے گئے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...