وزیر اطلاعات عطاء تارڑ باکو پہنچ گئے
وفاقی وزیر اطلاعات کی باکو آمد
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ آذربائیجان حکومت کی دعوت پر ڈی ایٹ میڈیا فورم میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے۔ حیدر علیوف انٹرنیشنل ایئر پورٹ باکو پر آذربائیجان کی میڈیا ڈویلپمنٹ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد اسماعیلوف نے وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
ڈی ایٹ میڈیا فورم کا موضوع
آذربائیجان میں منعقد ہونے والے ڈی ایٹ فورم کا موضوع "مباحثے، تعاون اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا" ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب
شرکت کرنے والے ممالک
ڈی ایٹ میڈیا فورم میں پاکستان سمیت آذربائیجان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا اور ترکیہ کے میڈیا ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہو رہے ہیں۔ فورم میں ڈی ایٹ ممالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے، تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات
پاکستان کی نمائندگی
وفاقی وزیر اطلاعات فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ میڈیا تعاون، حقائق پر مبنی رپورٹنگ، اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں مشترکہ لائحہ عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ملاقاتیں اور گفتگو
دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کی ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل، رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات، میڈیا کے سربراہان اور مختلف عالمی ماہرین سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔








