نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برسلز میں جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستانی نائب وزیراعظم کی میٹنگ
برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹینٹینوس کومبوس سے ملاقات کی۔
دوطرفہ تعاون پر گفتگو
’’اے پی پی‘‘ نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا اور اس سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








