پی ٹی آئی لیڈر شپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا اور بانی پی ٹی آئی تک مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط معلومات پہنچائیں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
پی ٹی آئی کی تنہائی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی تنہاہوگئی ہے، بیچ میں کوئی بات کرانے والا نہیں۔ سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے تو پارٹی کی بات میں وزن بڑھتا اور متحدہ اپوزیشن کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد
سیاسی تعلقات
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کا ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے اتنا گہرا تعلق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان محمود اچکزئی سے زیادہ بہتر سیاسی معاملات سنبھال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
غلط معلومات کا معاملہ
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا، بانی پی ٹی آئی تک مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط معلومات پہنچائیں گئیں اور انھیں غلط بتایا گیا کہ مولانا نے انہیں دھوکا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور پیرصاحب پگارا جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر آگے بڑھنا چاہیے تھا، مولانا، پیرپگارا اور حافظ نعیم جیسے لوگوں کا فرض ہے، ملک کو بحران سے نکالیں۔
مستقبل کے امکانات
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بنتے ہیں تو ان کا سیاسی قد بڑھے گا اور پی ٹی آئی کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چھوٹا سا طبقہ ہے جو سمجھتا ہے کہ دنیا وہ چلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا اپنا ووٹ بینک ہے جو سوشل میڈیا سے تعلق نہیں رکھتا۔ متحدہ اپوزیشن کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو مجبور کرسکتی تھی۔








