بھارت میں شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی
بھارت میں شادیاں اور ہنگامے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک شخص کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی نے اسٹیج پر چڑھ کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جدید ترین ایئر کرافٹ کیریئر
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ’بستی‘ میں رواں ہفتے ہی پیش آیا، جہاں ونے آنند شرما نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ونے کی پہلی بیوی ریشما اپنے خاندان کے ساتھ اسٹیج پر آدھمکی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی
ریشما کے الزامات
ریشما کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ونے قانونی طور پر اس کا شوہر ہے لیکن اس کے باوجود دوسری شادی کر رہا ہے۔ ریشما نے شادی میں شریک مہمانوں کو ونے کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی دکھائیں اور دعویٰ کیا کہ ونے نے اس کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم نکالی ہوئی ہے، حتیٰ کہ اس کے نام پر کار کی فنانسنگ بھی کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل
شادی کی قانونی پیچیدگیاں
بھارتی میڈیا کے مطابق ریشما اور ونے نے 2022 میں کورٹ میرج کی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کی موجودگی میں ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی اختلافات سامنے آنے پر جوڑے کی جانب سے طلاق کا کیس دائر کردیا گیا، طلاق کی کارروائی جاری تھی، مگر قانونی طور پر دونوں میں اب تک طلاق نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو دہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت
پہلی بیوی کی مداخلت
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ونے حال ہی میں اپنے گاؤں واپس پہنچا تھا جہاں اس کے خاندان نے اس کے لیے دوسری شادی کی تمام تر تیاریاں کی ہوئی تھیں۔ ونے اہلخانہ کے ساتھ جب بارات لے کر پہنچا تو اس بات سے بے خبر تھا کہ اس کی دوسری شادی کی خبر اس کی پہلی اہلیہ ریشما کو ہو جائے گی اور وہ اہلخانہ کے ہمراہ تقریب میں پہنچ کر شادی رکوا دے گی۔
پولیس کی کارروائی
شادی کی تقریب میں ہونے والے ہنگامے کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس دلہا سمیت دونوں فریقین کو تھانے لے گئی۔ پولیس کے مطابق ونے کی پہلی اہلیہ کی جانب سے دائر طلاق کا کیس ابھی زیر التوا ہے، جس کے باعث ونے کی دوسری شادی کا معاملہ بھی پہلی شادی کے ختم ہونے تک لٹک گیا۔








