پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب
پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیشن کی قدروقیمت انگریز دور میں بھی بہت تھی کیونکہ یہ مصروف چھاؤنی بھی تھی جہاں سے فوجیں سرحدی علاقوں میں بھیجی جاتی تھیں
بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں عالمی یوم اطفال کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیور نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا
چائلڈ لیبر کے خاتمے کی اقدامات
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشرے میں بچوں کے تحفظ سے متعلق شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کردار
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کردار بہت اہم ہے۔








