کھیل میں سیاست اور نفرت پھیلانے کا انجام، بھارت پلس 40 ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی محروم
بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور سبکی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیلوں میں سیاست کرنے اور نفرت کے بیج پھیلانے والے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور سبکی اٹھانی پڑی۔ بھارت اگلے برس ہونے والے اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد اسمبلی میں پیش
40 برس سے زائد عمر کے کرکٹرز کا میگا ایونٹ
ایکسپریس نیوز کے مطابق 40 برس سے زائد العمر کرکٹرز کا میگا ایونٹ اب گیانا میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کی معروف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ رواں سال اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قصور، سرائے مغل میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، لوٹ مارا، لڑکی کو بھی اغوا کرلیا
افتتاحی میچ اور پاکستان کی ٹیم
افتتاحی میچ ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم پر میزبان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویٹرنز ٹیم کی قیادت سابق ممتاز آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا
مشہور کرکٹرز کا اسکواڈ حصہ
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کئی معروف کرکٹرز 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہیں۔ یکم دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کردی گئی۔
پاکستان کی وقار اور اعزاز
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پلس فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ پلس فورٹی ورلڈ کپ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں، 22 نومبر سے یکم دسمبر تک 42 میچز کھیلے جائیں گے، روانہ دو میچز ہوں گے۔








