ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، 16 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں
ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 3.53 فیصد ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قلعه عبداللہ میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
قیمتوں میں اضافہ
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر میں دیکھا گیا جو 57.03 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی طرح، لہسن اور چینی کی قیمتوں میں بالترتیب 2.6 اور 2.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کیلے اور چائے کی قیمتیں بھی بالترتیب 0.72 اور 0.59 فیصد بڑھیں۔ اسی دوران، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے صارفین کی جیب پر اضافی دباؤ پڑا ہے۔
قیمتوں میں کمی
دوسری جانب، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 اشی کی قیمتیں کم ہوئیں اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز کی قیمت میں 12.38 فیصد اور چکن کی قیمت میں 8.08 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔








