عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت کرے گی، سلمان اکرم راجا
ملاقاتوں کیلئے سپریم کورٹ میں پیٹیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سپریم کورٹ میں دائر پیٹیشن کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کردار
اپنے ایکس بیان میں بتایا کہ 8 ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم کی توہین کیخلاف درخواستیں نہ سنیں اور پھر یکایک تمام درخواستوں کو وجہ بتائے بغیر خارج کر دیا۔ انصاف کا ہر دروازہ بند نظر آتا ہے۔
عمران خان صاحب سے ملاقاتوں کیلئے سپریم کورٹ میں دائر پیٹیشن کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت کرے گی۔ آٹھ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکمم کی توہین کیخلاف درخواستیں نہ سنیں اور پھر یکایک تمام درخواستوں کو وجہ بتائے بغیر خارج کر دیا۔ انصاف کا ہر دروازہ بند نظر آتا ہے۔
— salman akram raja (@salmanAraja) November 21, 2025








