اگر ضیاء آمریت نے شہید شاہ نواز بھٹو کی زندگی نہ چھینی ہوتی تو وہ آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اگر ضیاء آمریت نے شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی نہ چھینی ہوتی تو وہ آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی او سفیروں اور نمائندوں کا ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ آفس کا دورہ
شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی کا اثر
اپنے ایکس بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک باصلاحیت، باحوصلہ اور روشن فکر نوجوان کی زندگی کو جس بے دردی سے ختم کیا گیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک نہ مٹنے والا زخم ہے۔ لیکن شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد، اُن کا شعور، پسے ہوئے طبقات کے لیے اُن کی آواز، اور ظلم کے خلاف اُن کی کھلی مزاحمت آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا
عزم کی تجدید
آئیے آج کے دن اس عزم کو اور مضبوط کریں کہ ہم شہید شاہنواز بھٹو کے خواب کو حقیقت بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ایک ایسا پاکستان جہاں ظلم کی نہیں، انصاف کی حکمرانی ہو، جہاں خوف کی نہیں، آزادی کی جیت ہو، اور جہاں ہر شہری کو برابری، عزت اور مواقع میسر ہوں۔
سوشل میڈیا پر بلاول کا پیغام
اگر ضیاء آمریت نے شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی نہ چھینی ہوتی تو وہ آج اپنی 67 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ ایک باصلاحیت، باحوصلہ اور روشن فکر نوجوان کی زندگی کو جس بے دردی سے ختم کیا گیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک نہ مٹنے والا زخم ہے۔
لیکن شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد، اُن کا شعور، پسے… pic.twitter.com/O2XblEzUL4— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 21, 2025








