پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری فوجوں کی لڑائی شروع ہوگئی ،وہ دن آئے گا جب ہم سیڑھیاں لے کر جیل کی دیواروں سے اندر کود جائیں گے، محمود خان اچکزئی

چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری فوجوں کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ ہمارا ہر ساتھی ضمیر اور عوام کے مفادات کا قیدی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی کی ممانعت کا متنازعہ بل

عمران خان سے ملاقات کا حق

عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ہے۔ اگر یہ اب ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو جلد وہ دن آئے گا جب ہم سیڑھیاں لے کر اڈیالہ جیل کی دیواریں پھلانگ کر عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے اور اسے رہا بھی کرائیں گے۔

حکومت پر تنقید

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن پاکستان میں چور، ظالم اور غاصب حکمرانی تسلیم نہیں کریں گے۔ آئین کو روندا گیا ہے، آئین پھاڑ دیا گیا ہے۔ زر و زور سے اقتدار پر قابض مینڈیٹ چوروں نے پارلیمنٹ کو بانجھ بنا دیا ہے۔ پہلے صرف ہم کہتے تھے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اب تو ان کے ماما آئی ایم ایف نے بھی ان کو چور قرار دیا ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کھائے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...