این اے 129 میں انتخابی مہم، تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا
میاں اکرم عثمان کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میاں اکرم عثمان یعقوب برکی کے جنازہ سے نکل رہے تھے کہ برکی تھانے کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے؟ بارڈر پر کیوں نہیں روکا جاتا؟ جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار
پی ٹی آئی کی جانب سے مذمت
پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ میاں اکرم عثمان این اے 129 میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کی گرفتاری کا مقصد ضمنی الیکشن سے قبل لاہور میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ ان شاء اللہ ان ہتھکنڈوں سے نہ تحریک انصاف کے کارکنان ڈریں گے اور نہ عوام۔
فرحت عباس کا بیان
میاں اکرم عثمان کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کی گرفتاری کا مقصد ضمنی الیکشن سے قبل لاہور میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ ان شاء اللہ ان ہتھکنڈوں سے نہ تحریک انصاف کے کارکنان ڈریں گے اور نہ عوام pic.twitter.com/OfyHNDR4RU
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) November 21, 2025








