اسمبلی میں جو لوگ بیٹھے ہیں، ان کی بیویاں، بچے اور خاندان والے بھی انہیں ایم این اے نہیں مانتے، یہ شکست خوردہ لوگ ہیں، اسد قیصر
اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔ اس ملک کو ہم نے کسی ضابطے کے تحت چلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکن صدر کو ہراسانی کا سامنا، مجمعے میں موجود شخص کی بوسہ لینے کی کوشش
ترمیمات کے اثرات
انہوں نے کہا میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم میں ایک بھی ایسی شق بتا دیں جو عوام کے لیے ہو، جس سے مہنگائی، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہوں، یا جس سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم ہوئی ہوں۔ ملک میں جو بھی ترمیم ہوتی ہے، اس کا فائدہ اشرافیہ کو ہی دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس
ایم این اے کی حیثیت
اسد قیصر نے مزید کہا اسمبلی میں جو لوگ بیٹھے ہیں، ان کی بیویاں، بچے اور خاندان والے بھی انہیں ایم این اے نہیں مانتے؛ یہ شکست خوردہ لوگ ہیں۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں، وہی خدمات انجام دے رہے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہی لوگ انہیں دوبارہ اسمبلی میں لائیں گے۔
اسد قیصر کا پیغام
ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔ اس ملک کو ہم نے کسی ضابطے کے تحت چلانا ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم میں ایک بھی ایسی شق بتا دیں جو عوام کے لیے ہو، جس سے مہنگائی، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہوں، یا جس سے اشیائے... pic.twitter.com/7vatQrc8we
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 21, 2025








