کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں
پشاور میں کوہستان کرپشن اسکینڈل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار 3 ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے، چیف جسٹس پاکستان کے فواد چودھری کی درخواست پر ریمارکس
پلی بارگین کی درخواستیں
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے نیب کو 15 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم نیب خیبرپختونخوا (کے پی) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 نومبر کو ہو گا، جس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، وسیم اکرم نے اندر کی بات بتا دی
ملزمان کی جائیدادیں
درخواستوں میں بینک اکاونٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقدی ظاہر کی گئی ہے اور ملزمان کی متعدد جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
قانونی تقاضے
چیئرمین نیب کو پلی بارگین درخواستیں بھجوانے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور جن ملزمان نے درخواستیں دی ہیں ان میں نیشنل بینک کے کیشئر ریاض، کنٹریکٹر ایوب اور ممتاز شامل ہیں۔
اجلاس کی اہمیت
ملزمان کی جانب دی گئیں پلی بارگین کی درخواستیں نیب کے پی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو ارسال کی جائیں گی۔








