ہائبرڈ نظام پاکستان کو غیر معمولی اور ہنگامی دور میں لے آیا ہے، عوام رانگ نمبر سے بچیں، صحافی امیر عباس
سیاست میں آنے کی اجازت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی امیر عباس کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے اور سیاسی جماعت بنانے کی اجازت ہر پاکستانی کو آئین دیتا ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ کسی نووارد سیاستدان یا نئی سیاسی جماعت میں چاہے کتنی ہی خوبیاں کیوں نہ ہوں، اگر وہ اس وقت آئین کے معطل ہونے، نظامِ انصاف کے ٹاؤٹ بنائے جانے، پارلیمنٹ کی سرکوبی، میڈیا کی پامالی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی و شخصی آزادیوں کی بربادی کو اپنی سیاست کا بنیادی موضوع نہیں بناتے، تو سمجھ جائیں کہ وہ غلط نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی
ہائبرڈ نظام اور اس کے اثرات
اپنے ایکس بیان میں امیر عباس نے کہا کہ یہ ہائبرڈ نظام پاکستان کو غیر معمولی اور ہنگامی دور میں لے آیا ہے، جیسے کسی گھر میں آگ لگی ہو اور اُس کا مالک آگ بجھانے کے بجائے گھر میں موجود پودوں کی تراش خراش میں مصروف ہو جائے۔ ایسا غلط نمبر آگ بجھانے کے بجائے پودوں اور پھولوں کی خوبصورتی بچانے کو ترجیح دے گا۔
اصولی مسائل پر توجہ مرکوز کریں
اس وقت پاکستانیوں کے سامنے صرف وہ اصولی مسائل ہیں جن کا ذکر کیا گیا، باقی سب فروعی بحثیں ہیں۔ نہ خود کسی فروعی بحث میں الجھیں، اور نہ ہی کسی ایسے شخص کو اہمیت دیں۔ خود کو صرف اور صرف اصولی مسائل تک محدود رکھیں، ورنہ دشمن قوتوں کا ایجنڈا کامیاب ہو جائے گا۔
سیاست میں آنے اور سیاسی جماعت بنانے کی اجازت ہر پاکستانی کو آئین دیتا ہے، لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ کسی نووارد سیاستدان یا نئی سیاسی جماعت میں چاہے کتنی ہی خوبیاں کیوں نہ ہوں، اگر وہ اس وقت آئین کے معطل ہونے، نظامِ انصاف کے ٹاؤٹ بنائے جانے، پارلیمنٹ کی…
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) November 21, 2025








