جب وقت برا چل رہا ہو تو اونٹ پر بیٹھے بندے کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے، بھارت کا طیارہ نہیں غرور زمین بوس ہوا ہے، اینکر کرن ناز
کرن ناز کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر اور صحافی کرن ناز کا کہنا ہے کہ وقت برا چل رہا ہو تو اونٹ پر بیٹھے بندے کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے۔ دبئی شو میں بھارتی شو فلاپ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی سی ایل کی جانب سے بھوربن میں 2025 ” وژن ” کے عنوان سے شاندار ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد
بھارت کا غرور زمین بوس
سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا غرور ہے جو زمین بوس ہوا ہے، اس سے پتا لگتا ہے کہ اگر آپ کسی ایئر شو میں بھی پرفارم نہیں کر پا رہے تو جب آپ جنگ کیلئے آتے ہیں تو کیا صورتحال ہوتی ہے۔ جو کچھ پاکستان نے مئی میں بھارت کے ساتھ کیا ہے، اس پر بھارت میں پہلے ہی سبکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے عزائم خاک میں ملائیں گے، عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترجمان گلگت بلتستان
مئی کی ذلت اور فضائی تاریخ
کرن ناز کا کہنا تھا کہ بھارت کو مئی میں جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا، وہ سب سے پہلے فضا میں ہی کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ دو سالوں میں فضائی تاریخ میں جو ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیارے گرے ہیں، وہ سب سے زیادہ بھارت کے ہیں۔ اس سے بھارت کی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ بھارت کا طیارہ نہیں بلکہ غرور گرا ہے۔
آپریشن سندور2 اور مودی کا سوال
بھارت آپریشن سندور2 شروع کرنے کی باتیں کر رہا ہے تو سوال نریندر مودی سے ہے کہ اگر آپ اس طرح کی تیاری اور اس طرح کی ایئر فورس کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ آئیں گے اپنی مرضی سے لیکن پھر جائیں گے ہماری مرضی سے۔
وقت برا چل رہا ہو تو اونٹ پر بیٹھے بندے کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے۔
دبئی شو میں بھارتی شو فلاپ۔
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) November 21, 2025








