ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
وزیراعظم کے مشیر کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
رانا ثنا اللہ کی ریلی میں شرکت
ڈی آر او کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ رانا ثنا نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کیلئے 22 جون سے کارگو ٹرین سروس شروع کی جائے گی، وزیر ریلوے
ڈی آر او کے سامنے پیش ہونے کا حکم
نوٹس میں حکم دیا گیا کہ رانا ثنااللہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔
طلال چوہدری کے خلاف کارروائی
اس سے قبل این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔








