بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی معاہدے پر تاریخی گانا۔۔۔
پراکسی جنگ کی شدت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پراکسی وار کبھی رکی ہی نہیں، یہ دہائیوں سے جاری ہے اور جدید جنگی حکمتِ عملی کا ایک اہم ہتھیار بن چکی ہے۔ ان کے مطابق اس پراکسی جنگ میں اب پہلے سے زیادہ شدت آ چکی ہے۔ یہ سلسلہ 80 کی دہائی میں شروع ہوا تھا، جب لاہور اور راولپنڈی میں دھماکوں کی لہر دیکھی گئی۔
مستقبل کے خطرات
وزیر دفاع نے بتایا کہ مئی کی جنگ کے فوراً بعد بھارت کے ساتھ ایک اور بڑی لڑائی چھڑنے کا امکان پیدا ہو گیا تھا، اور آج بھی یہ خطرہ پوری طرح ختم نہیں ہوا۔ ان کے بقول بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کی تصدیق امریکا کر رہا ہے، اور امریکی صدر نے مداخلت کرکے ممکنہ جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا۔








