مریم نواز کا ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کا اعلان، ایک فون کال پر مستند ڈاکٹرز سے طبی مشورہ لیا جاسکے گا
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا قدم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بے ہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
کلینکس آن وہیلز کی کامیابی
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ کلینکس آن وہیلز کے تحت اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق مقدمات درج کرنے کا حکم
ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اب پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت مریض مخصوص ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے فوراً مستند ڈاکٹر سے رابطہ کر سکیں گے۔ ڈاکٹر مریض کی حالت کا جائزہ لے کر فوری طبی مشورہ دیں گے اور آئندہ کے علاج سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔
عوامی خدمت کی نئی راہیں
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ نظام خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے مفید ہے جو کسی وجہ سے اسپتال یا مرکزِ صحت نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جدیدیت اور عوامی خدمت میں ملک بھر کی رہنمائی کر رہا ہے۔








