فضائی آلودگی میں بہتری، دھول دھلائی مہم تیز کر دی، مانیٹرنگ وزیراعلیٰ خود کرتی ہیں: مریم اورنگزیب
لاہور کی فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کا AQI کم ہو کر 193 ہو گیا ہے۔ نومبر میں مسلسل فضائی آلودگی میں بہتری آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلور ملز مالکان نے اہم اعلان کر دیا
سموگ کنٹرول منصوبہ
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کنٹرول پلان کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بھٹوں اور انڈسٹری کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے جبکہ ایمرجنسی سموگ سکواڈز کی 24/7 کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف
شہریوں کی حفاظت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ بچے، بزرگ اور دمے کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں جبکہ متعدد بھٹے سیل کر دیئے گئے ہیں۔
دھول دھلائی مہم اور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں دھول دھلائی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ وزیراعلیٰ مریم نواز خود کرتی ہیں۔








