فرانسیسی کمانڈر نے مئی 2025 کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی ایئر سپیریئرٹی کی تصدیق کر دی
پاک بھارت فضائی جھڑپ کی تفصیلات
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی بحریہ کے سینئر کمانڈر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاکستان کی بہتر حکمتِ عملی کے باعث مار گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دعاء ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
کمانڈر کا تجزیہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیپٹن ژاک لونائے، جو نیول ایئر بیس لینڈیوِزیو کے کمانڈر ہیں اور 25 سال سے رافیل اڑا رہے ہیں، نے انڈو پیسیفک کانفرنس کے دوران بتایا کہ رات کے اندھیرے میں 140 سے زیادہ لڑاکا طیاروں کی موجودگی نے حالات کو غیر معمولی حد تک پیچیدہ بنا دیا تھا، لیکن پاکستان نے اس صورتحال کو زیادہ مہارت، نظم اور کم خطا کے ساتھ سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی
رافعیل طیارے کی کارکردگی
لونائے کا کہنا تھا کہ رافیل کا ریڈار سسٹم کسی تکنیکی خرابی کا شکار نہیں تھا بلکہ مسئلہ بھارتی پائلٹس کے آپریشنل استعمال میں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رافیل کارکردگی کے لحاظ سے چینی J0C کا پوری طرح مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ کے دوران ایک بھارتی مندوب نے یہ دعویٰ کیا کہ رافیل گرائے جانے کی رپورٹس “چینی پروپیگنڈا” ہیں، مگر کمانڈر نے اسے نظرانداز کرتے ہوئے اپنا تجزیہ جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
عالمی تجزیہ اور بھارت کا مؤقف
فرانسیسی کمانڈر نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر کی افواج اس جھڑپ کا بغور مطالعہ کر رہی ہیں کیونکہ یہ جدید طیاروں اور میزائل سسٹمز کی حقیقی جنگی کارکردگی جانچنے کا نایاب موقع تھا۔ بھارت سرکاری طور پر اب بھی طیاروں کے نقصان کو تسلیم نہیں کرتا، لیکن مختلف ممالک کی رپورٹس اس سرکاری مؤقف کو کمزور کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
بھارت کی نیول رافیل کی خریداری
لونائے نے مزید بتایا کہ بھارت اب نیول رافیل طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جو ایئرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے اور جوہری صلاحیت رکھنے کی وجہ سے اس کے اسٹریٹجک اثاثوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی پائلٹس کی تربیت اسی فرانسیسی بیس پر کی جائے گی جہاں سے جوہری میزائل بردار رافیل اسکواڈرن بھی آپریٹ ہوتا ہے۔
امن کی خواہش اور کشیدگی کی صورتحال
انہوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی اس فیصلے کو بھی سراہا کہ دونوں ممالک نے انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود مکمل جنگ کی طرف قدم نہیں بڑھایا، اور کہا کہ فرانس امن کا خواہاں ہے لیکن ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کانفرنس میں بھارت کے متعدد نمائندے موجود تھے جبکہ پاکستان کی نمائندگی صرف ایک صحافی کر رہا تھا، حالانکہ مئی 2025 کی فضائی جھڑپ اس اجلاس کا اہم ترین موضوع رہی۔








