وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
لاہور میں افسوسناک واقعہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے: اسد قیصر
انسانی جانوں کا ضیاع
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تعزیت اور ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں کمشنر فیصل آباد سے سانحہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔








