ٹیلی ویژن جمہوری شرکت کی حمایت کرنے اور حکومتی جواب دہی میں مدد کرتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن شہریوں کو باخبر رکھنے، جمہوری شرکت کی حمایت کرنے اور حکومتوں کو جوابدہ ٹھہرانے میں مدد کرتا ہے۔ ٹیلی ویژن لوگوں کو مشترکہ لمحات کے ذریعے متحد کرتا ہے۔ ٹیلی ویژن سے لوگوں میں بات چیت، افہام و تفہیم اور ثقافتی تجربات فروغ پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا سڈنی میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ٹیلی ویژن کی اہمیت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا مؤثر وسیلہ ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

معاشرتی تبدیلی میں کردار

ٹیلی ویژن ایک قابل اعتماد اور طاقتور میڈیا کے طور پر بھی ثابت ہو رہا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیلی ویژن نے مثبت معاشرتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا ذرائع کو ترقی اور عوامی بھلائی کیلئے استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ٹی وی کے طاقتور میڈیم کو تعلیم و تدریس کیلئے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...