سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے، جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور( نیوز ڈیسک ) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے مشورہ کر لیتے۔ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر پانی پھینکا گیا۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو چاہیے تھا کہ جیل قوانین پڑھ لیتے، کیونکہ ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیل کی تمام کارروائیوں کو قانون کے تحت فالو کرنا ہوگا، اور کسی جیل میں سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی وکلاء کے ساتھ 420 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور ملاقات کرنے والے دراصل جیل کے باہر امن و امان کی صورتِ حال پیدا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

مریم نواز کی قید کے حالات

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز قید میں خود پر بیتی کسی بات کا ذکر بھی نہیں کرتیں۔ ان موصوفة کے لیے تو باقاعدہ اٹیچ باتھ روم وِد کموڈ فراہم کیا گیا ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلِ خانہ سے 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور ممکن ہے کہ 190 بھی ہو جائیں۔ ملاقات ہو جائے گی، لیکن ملاقات کرنے اور ڈرامے میں فرق ہے۔ حکومتِ پنجاب نے کسی ملاقات سے نہیں روکا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...