افغان رہنما کی 4 ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو ثابت کرتی ہے، دفتر خارجہ

دفترِ خارجہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترِ خارجہ نے واضح کہا ہے کہ افغان سرزمین کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے عناصر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ایک افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو مزید ثابت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی

پاکستان کی حفاظتی اقدامات

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے ان گروہوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان کو سرحد بند کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اپنی جگہ، مگر افغانستان کی جانب سے ہمارے شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

بھارتی کارروائیاں اور انسانی حقوق

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور عالمی برادری—خصوصاً اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں—کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوری نوٹس لے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...