ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو آج کا دن آپ کو کئی معاملات میں بہتری اور آسانی ملنے کی خوشخبری دے گا۔ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سٹیج اداکارہ کو قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی گئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور ایک بند راستہ بھی آپ کے لئے اب کھل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ آج آسان معلوم ہو گا اور جس بھی مسئلے میں تھے اُس سے نکل سکیں گے۔ اس وقت حالات بہتری کی جانب چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کی ہمشیرہ کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی غیر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ کچھ زیادہ ہی جلد بازی سے کام لے رہے ہیں۔ اِس وقت ایسا کرنا اپنا بہت بڑا نقصان کرنے والی بات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دھکے دے کر نہیں نکالا گیا، کچھ چیزیں طے ہوئی تھیں ان کی خلاف ورزی کی گئی، شرجیل میمن
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جن جن امور میں مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ وہ اب تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ضرور بدلیں گے۔ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی یونی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جب بھی کسی مشکل میں آئے، قدرت نے آپ کی مدد کی۔ اب بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، اس لئے اپنے اللہ پر یقین رکھیں؛ وہ آپ کی ہر مشکل آسان کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز کا منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک کے بعد ایک اچھی خبر ملے گی، اولاد کے حوالے سے بھی اور کسی مشکل کے ختم ہونے کے معاملے میں بھی۔ آپ کو بس اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈرز “روبوٹ” کی مانند چل رہے ہیں، کھیل تماشا کب تک چلے گا۔۔۔؟ مظہر عباس نے ایک بڑی جماعت کی سیاست پر کئی سوالات اٹھا دیئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو فوری طور پر صدقہ دینا ہے۔ دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیں اور جو بھی بندش محسوس ہو رہی ہے، اُس کا اثر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ مگر فوری کریں، سب۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں ٹرمپ کی ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہو گئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے آج کا دن اچھا رہے گا۔ آپ جس کام میں بھی اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملے گی اور آج کسی طرف سے کچھ رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت روزگار کا خانہ تبدیلی مانگ رہا ہے۔ ایسی کوئی پیشکش آئے تو اُس کو ہاتھوں سے ناجانے دیں اور آج صحت کے حوالے سے کچھ صدقہ لازمی دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریورس فائلنگ کا طریقہ کار نہ ہونے پر انڈسٹری پریشان، بغیر مشاورت سسٹم لاگو کرنا ناقابل قبول ہے، احمد عظیم علوی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ مسلسل بہتری والی پوزیشن پر ہیں۔ جو بھی رکاوٹ کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی، وہ غیبی انداز سے ہٹ جائے گی اور بڑی شاندار خبر ملنے کی اُمید بھی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کاروباری حضرات، نوکری پیشہ افراد ان سب کے لئے روزگار کا ایک اچھا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ جو لوگ توجہ دے لیں گے، وہی کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں کامیاب ہوں گے۔








