ایئرسیال نے اپنے بیڑے میں ایک اور Airbus A320 طیارہ شامل کرنے کا معاہدہ کر لیا

ایئرسیال کی توسیع

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ ذرائع کے مطابق ایئرسیال نے اپنے بیڑے میں توسیع کرتے ہوئے ایک اور Airbus A320 طیارہ شامل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

معاہدے کی تفصیلات

یہ معاہدہ AerCap کے UAE آفس میں دستخط کیا گیا، جسے فضائی کمپنی کی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے طیارے کی شمولیت کے بعد ایئرسیال کے مجموعی جہازوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جس سے کمپنی کی پروازوں کی استعداد میں اضافہ اور نئے روٹ کھولنے کی راہ ہموار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ، صدر مملکت

تقریب کے شرکاء

تقریب میں AerCap کے چیف کمرشل آفیسر پیٹر اینڈرسن، ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی، سینئر وائس چیئرمین قیصر اقبال بریار، چیف ایگزیکٹو آفیسر امین احسن، چیف آپریٹنگ آفیسر طارق امین سمیت دونوں اداروں کے اہم نمائندے شریک ہوئے۔

مستقبل کے منصوبے

ایئرسیال حکام کے مطابق یہ طیارہ کمپنی کی توسیعی حکمتِ عملی اور بہتر فضائی سروس فراہم کرنے کے عزم کو مضبوط بنائے گا۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...